پی اے ایف فالکن کلب گلبرگ تھری میں خان برادری کا افطارڈنر

Media Network Pakistan

لاہور ( ایم این پی ) پی اے ایف فالکن کلب گلبرگ تھری میں خان برادری کاافطارڈنر۔ڈنرکااہتمام علی احمدخان، غیاث الدین.خان،عامرمحمودخان،نوازالرحمن خان،مستنصرامین خان ،روحان شوکت خان نے کیا.۔ شرکا ء نے افطارڈنرکے بعدسیاسی سماجی اوراسلامی تعلیمات پر اپنے اپنے.خیالات کا اظہارکیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مستنصرامین خان نے کہا کہ جس طرح سائنس وٹیکنالوجی نے ترقی کی منازل طے کرکے دنیاکو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کیا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیںدوسری طرف سوشل میڈیا ٹیکنالونی نے دنیاکو ایک کوزے میں بند کردیا ہے ۔بندہ دنیا کے کسی بھی کونے میں ہواپنے پیاروں اوردوستوں سے لائیو بات کر رہا ہے ۔دوسری طرف اس نظام نے خاندانی معاملات کو بھی متاثر کیا ہے اب لوگ ایک دوسرے سے ملنے جلنے اور ساتھ بیٹھ کربات چیت کرنے سے قاصر ہیں ہر شخص اپنے موبائل کی دنیا میں کھویا ہوا ہے اور دیگر معاملات میں بھائی بہنوں اور خاندان سے دور ہوتا جا رہا ہے۔عدیل الرحمن خان اورمبشر علی خان نے بھی خاندانی معاملات کیلئے مل بیٹھنے پر زوردیا۔افطارڈنر میں امجدخان ،عتیق الرحمن خان،فہیم خان،تبریزخان،جوادخان ودیگر خان برادری کے افراد نے اپنے اپنے خیالات کا اظہارکیا اور ایسے ایونٹ منعقد کرنے پر زور دیا تاکہ خاندانی دوریوں کا خاتمہ ہو سکے اور برادریاں ملکی ترقی وخوشحالی میں اپنا کرداراداکرسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں