Media Network Pakistan
لاہور(ایم این پی)صدر ڈویژن میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن.ڈی ایس پی رائیونڈ عامر ملک کی سربراہی میں مانگا منڈی پولیس کی کاروائی .بدنام زمانہ 3منشیات فروش گرفتار.گرفتار ملزمان میں عثمان، ندیم اور شہزاد شامل ہیں .ملزمان کے قبضہ سے 7کلو گرام سے زائد چرس اور غیر قانونی اسلحہ برآمد.ملزمان مانگا منڈی کے علاقے میں بڑے پیمانے پر منشیات فروشی کرتے تھے .ملزمان منشیات فروشی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں.ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا.منشیات فروشوں کے منظم نیٹ ورک کو توڑنے کے لیے خصوصی کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ایس پی صدر وقار کھرل