لاہور(ایم این پی)ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی زیر صدارت سول لائنز اور سٹی ڈویژن کے انویسٹی گیشن انچارجز کی میٹنگ ہوئی۔میٹنگ میں دونوں ڈویژن کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔قتل،اقدام قتل کے مقدمات پینڈنگ رکھنے والے انچارجز کو شوکاز نوٹس جاری۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کا کہنا تھا کہ پینڈنگ اور زیر التوا مقدمات کی تکمیل میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں ہو گی۔تمام انچارجز چالانی تناسب میں بہتری کے لیے لائحہ عمل ترتیب دیں۔ڈاکٹر انوش مسعود کا مزید کہنا تھا کہ اے کیٹیگری کے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے نفری سمیت تمام وسائل فراہم کریں گے۔بیرون ملک فرار اشتہاریوں کی گرفتاری کےلیے ریڈ وارنٹ جاری کروائیں اور شہریوں کو بروقت میرٹ پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق محنتی،ایماندار تفتیشی افسران کی حوصلہ افزائی کے نقد انعام اور تعریفی اسناد دیں گے
محنتی،ایماندار تفتیشی افسران کی حوصلہ افزائی کے نقد انعام اور تعریفی اسناد دیں گے.ایس ایس پی انویسٹی گیشن
Media Network Pakistan