پی ٹی آئی کا جلسہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا، پرویز الٰہی

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی) سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ انشا اللہ 22 مارچ کو پی ٹی آئی کا جلسہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر غیر قانونی چھاپوں سے دراصل حکمرانوں کی گھبر اہٹ ظاہر ہو رہی ہے، مریم نواز صوبوں کے درمیان نفرت پیدا نہ کریں۔

چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ خیبرپختونخواہ کےعوام کو بدنام کرنے پر شرم آنی چاہیے، مریم نواز دوسروں پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گھر کو ٹھیک کریں۔

انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کو ابھی تک زمان پارک کے ڈراؤنے خوب آ رہے ہیں، انہیں زمان پارک پر حملہ کرنے کا سبق مل گیا ہو گا، اگر نہیں ملا تو مل جائیگا، حکومت ایسی غلطی پھر نہ دہرائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں