کوئٹہ(ایم این پی) چیف جسٹس پاکستان کا کہنا ہے کہ ملک کے حالات کو دیکھ کر ضروری ہے کہ قربانی کے جذبے سے اکٹھے ہو کر چلیں،یہ وقت ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ اختلافات کو دور کریں۔ معاشرے میں امن و سکون کیلئے سب کو حصہ ڈالنا ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے لوگ اچھے اور محنتی ہیں،تشویش ہے کہ یہ صوبہ کیوں ترقی نہیں کرتا۔
یہاں سے اسلام آباد جانا کتنا مہنگا ہے اور جہاز کا ٹکٹ تو اب استطاعت سے باہر ہے۔ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے بتایا کہ ہم نے سال ساڑھے 24 ہزار کیسز کا فیصلہ کیا،ایک دوسرے کے ساتھ اختلافات کو دورکریں،آئین کے مطابق قومی اداروں کا تحفظ ہمارا فرض ہے۔
ہم نے آئین کے مطابق فیصلے کرنے ہیں،ریاست کا وجود ماں کی طرح ہوتا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تکلیف ہوتی ہے جب ڈسٹرکٹ عدلیہ کے لوگ نامناسب رویہ اختیار کرتے ہیں،ریاست کا کام شہریوں کی حفاظت کرنا ہے،عدلیہ آئین کے نفاذ کیلئے کوشاں ہے،قانون کی برتری سے ہی ملک مستحکم اور ترقی کرتے ہیں۔
یہ وقت ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ اختلافات کو دور کریں،چیف جسٹس
Media Network Pakistan