ملائکہ اروڑا نے ارجن کپور سے دوسری شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی

Media Network Pakistan

ممبئی (ایم این پی) بالی وڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا نے اپنے قریبی دوست ارجن کپور سے دوسری شادی سے متعلق اظہارِ خیال کیا ہے۔

ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا گزشتہ کئی برس سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں ، بھارتی میڈیا پر اکثر ہی دونوں کی شادی سے متعلق چہ مگوئیاں ہوتی رہتی ہیں، تاہم اب اداکارہ نے حال ہی میں پوچھے گئے شادی سے متعلق سوال کا جواب دیا۔

اداکارہ کی جانب سے کہا گیا کہ مجھے شادی کی کوئی جلدی نہیں ہے، ابھی ہم اپنا وقت انجوائے کر رہے ہیں۔

ارباز خان سے طلاق سے متعلق ملائکہ اروڑا نے کہا کہ جب میری طلاق ہوئی مجھے کہا گیا تھا کہ یہ ٹیگ تمہارے ساتھ ہمیشہ رہے گا، لیکن میرے خیال میں طلاق کے بعد محبت مل جانا ایک الگ چیز ہے، لوگوں نے خود سے چھوٹے شخص سے ڈیٹ کرنے پر بھی مجھ پر تنقید کی۔

اداکارہ نے کہا مجھے نہیں لگتا محبت کی کوئی عمر ہوتی ہے،کیوں شادی ہی سب کچھ ہوتی ہے؟ شادی ایک ایسی چیز ہے جس کا تذکرہ دو لوگوں کے درمیان ہی ہونا چاہیے، اگر ہمیں لگا کہ اب ہم شادی کے لیے تیار ہیں، تو کرلیں گے، فی الحال ہم دونوں اپنی اپنی زندگیوں اور اس مرحلے سے محظوظ ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ارباز اور ملائکہ کی طلاق 2017 میں ہوئی تھی، جوڑے کی شادی 1998 میں ہوئی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں