عمران خان کیجانب سے وارنٹ منسوخی کا فیصلہ چیلنج، رجسٹرارآفس کا اعتراض

Media Network Pakistan

اسلام آباد(ایم این پی) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان نے وارنٹ منسوخی کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ انڈرٹیکنگ تسلیم کرکے پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے اور درخواست پر آج ہی سماعت کی جائے۔

عمران خان کی وارنٹ منسوخی درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کردیئے۔ رجسٹرار آفس کے مطابق عمران خان کا بائیو میٹرک نہیں ہے۔ جس معاملے پر پہلے ہائیکورٹ فیصلہ کر چکی دوبارہ کیسے سن سکتی ہے۔ کسی پٹیشن پر کیسے بلیکنٹ آرڈر جاری کیا جا سکتا ہے؟

سیشن کورٹ نے گزشتہ روز عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست خارج کردی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں