منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کی ہدایت پرصدر ڈویژن میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری.ڈی ایس پی رائیونڈ ملک عامر کی سربراہی میں مانگا منڈی پولیس کی بڑی کارروائی.زہریلی شراب سپلائی کی کوشش ناکام/دو ملزمان گرفتار.گرفتار ملزمان میں شوکت مسیح اور عمر شامل ہیں .ملزمان کے قبضہ سے 500جعلی شراب کی بوتلیں برآمد.ملزمان کے قبضہ سے کیمکل ڈرم .سینکڑوں خالی بوتلیں اسٹیکر بھی برآمد .ملزمان مانگا منڈی کے علاقے میں جعلی شراب تیار کرکے لاہور سمیت دیگر اضلاع میں سپلائی کرتے تھے.ملزم شراب فروشی کے درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں .ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا.منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی ٹاسکنگ کی گئی ہے ۔ایس پی صدر

اپنا تبصرہ بھیجیں