ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کو اتوار کو لاہور میں جلسہ کرنے سے روک دیا

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اتوار کے روز مینار پاکستان پر جلسہ کرنے سے روک دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، دوران سماعت عدالت نے تحریک انصاف کو اتوار کے روز مینار پاکستان کے گراونڈ میں جلسہ کرنے سے روک دیا ہے۔

جسٹس طار ق سلیم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو مل کر معاملے کا حل نکالنا چاہیے، اگر آپ نے جلسہ کرنا ہے تو پہلے انتظامیہ کے ساتھ بیٹھیں، 15 دن پہلے پلان کریں، ایسا نہیں ہو سکتا کہ صبح اٹھیں اور جلسے کا اعلان کر دیں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ انتظامی معاملات کو بھی دیکھنا ہے، آپ آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کے ساتھ آج بیٹھیں اور میکانزم بنائیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اتوار کو مینار پاکستان لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں