الیکشن کمیشن کا الیکشن سکیورٹی سے متعلق آئندہ ہفتے دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

Media Network Pakistan

اسلام آباد(ایم این پی) الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی میں الیکشن سکیورٹی سے متعلق اجلاس آئندہ ہفتے دوبارہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت پنجاب اور کے پی میں الیکشن سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس ہوا ، اجلاس میں دونوں صوبوں کی سی ٹی ڈی اور حساس ادروں کے نمائندے بھی شریک ہوئے جبکہ حساس اداروں کی جانب سے امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے الیکشن سکیورٹی سے متعلق آئندہ ہفتے دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ، اجلاس میں وزرات دفاع اور وفاقی حساس اداروں کے حکام بریفنگ دیں گے۔

الیکشن کمیشن تمام اداروں کی بریفنگ کے بعد آئندہ ہفتے الیکشن سکیورٹی سے متعلق اہم فیصلے کریگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں