وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنے کی اجازت دے دی

Media Network Pakistan

اسلام آباد(ایم این پی) وفاقی کابینہ نے اپنے اجلاس میں توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنے کی اجازت دے دی ہے، ریکارڈ کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیا جائے گا۔

اس حوالے سے (ن) لیگ کے مرکزی رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کابینہ نے توشہ خانہ کا ریکارڈ ریلیز (ڈی کلاسیفائی) کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کا ریکارڈ بہت جلد کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر پوسٹ کر دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں