سی آئی اے ہیڈ کوارٹر میں کرائم میٹنگ کا انعقاد

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)ایس ایس پی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کی سی آئی اے ہیڈ کوارٹر میں کرائم میٹنگ.کرائم میٹنگ میں ڈویثرنل ڈی ایس پیز /انچارج کی شرکت، .اجلاس کی صدارت ایس ایس پی سی آئی اے لاہور کیپٹن(ر) لیاقت علی ملک نے کی،. میٹنگ میں افسران کی ماہ فروری کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا .شہر لاہور میں ہونے والے سنگین جرائم میں ملوث پیشہ ور شوٹر/ اشتہاری مجرموں کی گرفتاری ہمارا مشن ہے،.سیف سٹی /سی آر او ڈیٹا سمیت فنگر پرنٹس کی مدد سے اشتہاریوں کی شناخت و گرفتاری یقینی بنائیں،.روزانہ کی بنیاد پر سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری و عادی مجرمان کی گرفتاری کا جائزہ لیا جائے گا، جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث اشتہاری گرفتار یا لاہور سے بھاگنے پر مجبور کر دیں گے،

اپنا تبصرہ بھیجیں