کوئٹہ : بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب دھماکہ ، 9 پولیس اہلکار شہید

Media Network Pakistan

کوئٹہ(ایم این پی) بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقہ کنبڑی پل کے مقام پر بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 9 پولیس اہلکار شہید ہوگئے ۔

پولیس اہلکار سبی میلے میں ڈیوٹی دینے کے بعد کوئٹہ واپس آرہے تھے ، دھماکے کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ٹرک الٹ گیا اور اہلکار اس کے نیچے دب گئے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ دھماکا موٹرسائیکل پر خودکش حملہ آور نے کیا ہے جس میں 9 اہلکار شہید جبکہ 7 زخمی ہوگئے ہیں، بم ڈسپوزل اور دیگر سیکورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔

کوئٹہ پولیس کے مطابق شہید اور زخمی ہونےوالوں کو سبی منتقل کیا جارہا ہے ، دھماکے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں