غیر ملکی خاتون کے گھر چوری کی واردات کرنیوالا ملزم گرفتار

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)نواب ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائی، غیر ملکی خاتون کے گھر چوری کی واردات کرنیوالا ملزم گرفتار، طلائی زیورات برآمد.نواب ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی خاتون کے گھر چوری کی واردات کرنیوالے ملزم کو گرفتارکر کے طلائی زیورات برآمدکر لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی کی ہدایات پر انویسٹی گیشن پولیس کی سپیشل ٹیمیں جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے دن رات سر گرم عمل ہیں۔ اے ایس پی چوہنگ سدرہ خان کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن نواب ٹاؤن قمر ساجد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی خاتون کے گھر چوری کی واردات کرنیوالے ملزم شہباز کو گرفتار کر کے اس سے لاکھوں روپے مالیت کا 04تولہ سونا برآمدکر لیا لیا ہے۔ ملزم نے خاتون کی غیر موجودگی میں یورات چوری کرنے کی واردات کی تھی۔ ملزم کی تلاش سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ممکن ہوئی۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر عبدالحنان نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سہیل سکھیرا نے ملزم کی گرفتاری اور طلائی زیورات کی برآمدگی پر نواب ٹاؤن پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں