لاہور(ایم این پی) صنعتکار رہنماچیئرمین ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن لاہو میاں خرم الیاس نے وزیراعظم کی طرف سے آئندہ ہفتے گوادر میں 100میگا واٹ کے ایران گوادر پاور ٹرانسمیشن سمیت دیگر منصوبوں کے افتتاح کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیوانی گرڈ سٹیشن سے گوادر گرڈ سٹیشن تک75کلومیٹر لمبی ڈبل ٹرانسمیشن لائن بچھائی جاچکی ہے جس سے ایران سے 100میگا واٹ سستی بجلی کا حصول ممکن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ایران سے گوادر تک 100میگا واٹ بجلی منصوبے کے ساتھ ساتھ میگا پراجیکٹ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کی تکمیل کی طرف بھی توجہ مرکوز کریں کیونکہ ملک میں توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ انتہائی ضروری ہے ملک میں سردیوں میں ہرسال انڈسٹریز کی گیس بند کردی جاتی ہے اس منصوبہ سے نہ صرف انڈسٹریز کو وافر گیس کی فراہمی ممکن ہوسکے گی بلکہ سستی گیس کو پاور پلانٹ میں استعمال کرکے ملک میں سستی اور وافر بجلی کی پیداوار بھی ممکن ہوسکے گی جس سے ملک میں توانائی بحران پرقابو پایا جاسکتا ہے۔۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین سہیل اکبر،احسن منیر چاولہ وائس چیئرمین کے ہمراہ صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں خرم الیا س نے کہا کہ ایران نے پاکستان تک اپنی سرحد تک گیس پائپ لائن کی تنصیب مکمل کرلی ہے لیکن پاکستان میں گیس پائپ لائن کی تنصیب کا معاملہ التواء کا شکار ہے اگر ایران سے 100میگا واٹ بجلی منصوبہ مکمل کیا جاسکتا ہے تو پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ میں بھی کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔یہ منصوبہ ملکی توانائی بحران کے خاتمہ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
جیوانی گرڈ سٹیشن سے گوادر گرڈ سٹیشن تک75کلومیٹر لمبی ڈبل ٹرانسمیشن لائن بچھائی جاچکی ہے،میاں خرم
Media Network Pakistan