لاہور(ایم این پی) ٹیلن گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین،پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری محمد سلیم بریار، احسن سلیم بریار ایم پی اے سپیشل اسسٹنٹ وزیراعلیٰ پنجاب برائے بورڈ آف انوسٹمنٹ نے کہا ہے کہ راجن پور کے این اے193میں ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے محسن لغاری کی ن لیگ کے امیدوار کے مقابلہ میں 90392ووٹ سے شاندار کامیابی کو حکمران اتحاد پر عدم اعتماد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی شرح42فیصد تک پہنچنے سے غریب اور سفید پوش عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے اور عوام اب نااہل حکمرانوں سے راہ نجات چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ووٹ کی طاقت سے حکمران اتحاد پر عدم اعتماد کررہے ہیں۔حکمران نوشتہ دیوار پڑھ لیں پنجاب اور سرحد اسمبلی کے انتخابات کے بعد قومی انتخابا ت کا انتظار کررہے ہیں تاکہ ناہل حکمرانوں کو ووٹ کی طاقت سے نااہل قرار دے کر ان سے راہ نجات حاصل کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔احسن سلیم بریار نے کہا کہ حکمران پنجاب اور سرحد اسمبلی کی تحلیل کے بعد 90دن کے اندرقانونی طورپر انتخابات کروانے سے راہ فرار اختیار کررہے ہیں ڈیڑھ ماہ سے زیادہ عرصہ گذر چکا ہے لیکن ابھی تک انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا لاہور ہائی کورٹ نے بھی اس بابت واضح فیصلہ دے دیا ہے اور سپریم کورٹ نے بھی ازخود نوٹس لیا ہوا ہے لیکن حکمران اپنی گرتی مقبولیت کے باعث انتخابات سے راہ فرار اختیا ر کیے ہوئے ہیں۔
راجن قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے امیدوار کی شاندار کامیابی حکمرانوں پر عدم اعتماد ہے،سلیم بریار
Media Network Pakistan