لاہور(ایم این پی)لاہور پولیس کا اپنے شہداء کے ورثاء کی خوشیوں میں شریک ہونے کا سلسلہ جاری.شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد امین کے بیٹے محمد مبین کی بارات کے ہمراہ پولیس پروٹوکول میں شادی ہال آمد.ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو کی ہدایت پر ایس ڈی پی او گلشن راوی میاں حسن عزیز اور ایس ایچ او حافظ شجاع اللہ نے ڈولفن۔پی آر یو پولیس افسران و جوانوں نے بارات کا ویلکم کیا.ہیڈ کانسٹیبل محمد امین 2005 مزنگ میں شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرتے جرائم پیشہ افراد کی فائرنگ سے شہید ہوۓ تھے. .شہید ہیڈ کنسٹیبل محمد امین کے بیٹے محمد مبین بھی محکمہ پولیس میں بطور کانسٹیبل فرائض انجام دے رہے ہیں.شہید کے بیٹے دولہا محمد مبین نے اے ایس آئی محکمہ پولیس میں مقابلہ کا امتحان بھی پاس کر لیا ہے.ایس ڈی پی او میاں حسن عزیز نے شہید کے بیٹے محمد مبین کو پھولوں کے گلدستے و تحائف پیش کیے.ایس ڈی پی او میاں حسن عزیز ۔ایس ایچ او حافظ شجاع اللہ نے ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو کی طرف سے مبارک باد دی.محمد عثمان ٹیپو نے لاہور پولیس کی جانب سے شہید کے بیٹے کو پھولوں کا گلدستہ اور نقد رقم بھجوائی.شہید کے ورثاء نے لاہور پولیس کے اس خوش آئند اقدام پر ایس پی اقبال ٹاؤن کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا.لاہور پولیس ہر لمحہ اپنے شہداء کے ورثاء کیلئے سرپرست کی حیثیت سے موجود ہ ںےجاِم شہادت نوش کرنے والے بہادر افسران و جوان لاہور پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ شہداء پولیس کے ورثا کی خوشیوں اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو
لاہور پولیس کا اپنے شہداء کے ورثاء کی خوشیوں میں شریک ہونے کا سلسلہ جاری
Media Network Pakistan