شیخ رشید کی غیر اخلاقی بیان بازی انکی پرورش و تربیت کی عکاس ہے.عمران قدیر

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)پاکستان پیپلز لیبر بیورو لاہور کےسینئر نائب صدر عمران قدیر نے پنڈی کے شیطان شیخ رشید کی جانب سے چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی و وفاقی وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے مطلق غیر اخلاقی زبان درازی پر سخت تنقید کرتے ہوئے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ خیراتی چندئے پر تعلیم اور اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ پکڑ کر سیاست کرنے والے شیطان کی فطرت سے پوری قوم آگاہ ہے کہ وہ آج کن کے اشاروں پر ناچ کر ملک اور اسکے اداروں میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے، بھٹو بننے کا خواب دیکھنے اور نقلیں کرنے سے کوئی بھٹو نہیں بن سکتا،
انہوں نے کہا کہ چئیرمین بلاول بھٹو نے اپنے نانا شہید بھٹو کے افکار فلسفے کی روشنی میں چلتے ہوئے کامیاب خارجہ کے زرئعیے ڈیفالٹ کرتے ہوئے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا بلکہ اپنی بہترین حکمت عملی کے زرئعیے ناراض دوست ممالک سے تعلقات کو بہتر بنا کر پاکستان کی اقتصادی معاشی مشکلات کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کیا،r آج پوری دنیا میں بہترین سفارتکاری اور خارجہ پالیسی کی بدولت چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا شمار شہید زوالفقار علی بھٹو کی طرح دنیا کے کامیاب ترین وزیر خارجہ میں شمار ہوتا ہے جسکا اقوام متحدہ کے اجلاسوں میں اعتراف کیا جاچکا ہے،
عمران قدیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ دن شیخ رشید کی غیر اخلاقی بیان بازی انکی پرورش و تربیت کی عکاس ہے انکی بازاری گفتگو چاند پر تھوکنے کے مترادف ہارئے ہوئے جواری کی مانند ہے، اگر شیخ رشید نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو اسکے وہ خود زمہ دار ہونگے تاریخ گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان نے ہمیشہ ملک و قوم کے مفاد کو ترجیح دی ہے لیکن ایسی غیر اخلاقی بازاری زبان پر مزید خاموشی اختیار نہیں کرینگے،

اپنا تبصرہ بھیجیں