حیدرآباد(ایم این پی)محمکہ تعلیمات کالجز سندھ کے زیر اہتمام منعقدہ پانچویں سندھ کالج گیمز 2023 پبلک اسکول حیدرآباد میں اختتام پذیر ہوگئے۔ڈائریکٹوریٹ آف کالج ایجوکیشن حیدرآباد ریجن کی میزبانی میں منعقدہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سیکریٹری کالج ایجوکیشن حکومت سندھ احمد بخش ناریجو نے فاتحین میں ٹرافیز، میڈلز و دیگر انعامات تقسیم کیئے۔اس موقع پر خطاب میں انکا کہنا تھا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں ہم نصابی ہیں یہی وجہ ہے کہ مذکورہ گیمز میں 343 کالجز کے لگ بھگ ایک لاکھ طلباء و طالبات نے شرکت کی۔میڈیا کے نمائندوں کو چاہیئے کہ ایسے اچھے اور مثبت پہلوئوں کو مذید اجاگر کریں۔ انہوں نے گیمز کے کامیاب انعقاد پر سینٹرک و ریجنل آرگنائزنگ کمیٹی کو مبارکباد ہیش کی۔اس موقع پر اعزازی مہمان سابق ڈی جی کالجز سندھ ڈاکٹر محمد علی مانجھی، عمران لاڑک، نیاز پنہور، نعیم الرحمن میمن، نئے تقرری پانے والے ڈی جی کالجز پروفیسر شاداب حسین، پروفیسر یعقوب چانڈیو، پروفیسر حق نواز عباسی، پروفیسر الطاف ابڑو، پروفیسر رخسانہ جونیجو، پروفیسر نعیم خالد اور دیگر پرنسپلز، چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن جاوید حفیظ، ظفریارخان، ارشد آرائیں اور دیگر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن موجود تھے۔ گیمز کو صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کے احکامات اور سیکریٹری کالج ایجوکیشن احمد بخش ناریجو کی نگرانی میں ڈی جی کالجز نے تمام ریجنل ڈائریکٹرز کالجز، ڈاکٹر عبدالحمید چنڑ حیدرآباد، پروفیسر شاہدہ پروین ابڑو،شہید بینظیرآباد، پروفیسر میرچند اوڈھ میرپورخاص، پروفیسر احمد بخش بھٹو لاڑکانو، پروفیسر عبیداللہ ناریجو سکھر، انچارج ڈی جی کالجز پروفیسر زاہد راجپر، ڈائریکٹر اکیڈمک اینڈ کو کریکیولر ڈاکٹر قاسم راجپر، ڈپٹی ڈائریکٹر، پروفیسر راشد احمد کھوسو، پروفیسر سرور شاہ، چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن عقیل احمد، سید گوہر رضا،زرقا سہتو، بتول کاظم، سید محمد ندیم اور لوکل کمیٹیز نے آرگنائز کیئے۔ ایتھلیٹکس بوائز اینڈ گرلز فائنلز کے نتائج کا اعلان پہلے کردیا گیا ہے۔ دیگر بوائز ٹیم ایونٹس میں حیدرآباد کا پلڑا بھاری رہا کیونکہ انکی ٹیموں نے کرکٹ، باسکٹ بال اور ٹیبل ٹینس کے فائنلز میں بالترتیب شہید بینظیرآباد، لاڑکانہ اور سکھر کے خلاف فتح حاصل کیں، کراچی نے والی بال اور فٹبال کے فائنلز میں سکھر اور شہید بینظیرآباد کو شکست دیں جبکہ لاڑکانہ کو فائنل میں ہرا کر شہید بینظیرآباد ٹگ آف وار چیمپیئن بنا اور لاڑکانہ بیڈمنٹن میں شہید بینظیرآباد کو ہرا کر چیمپیئن رہا۔گرلز ٹیم ایونٹس میں کراچی اور حیدرآباد 4-4 گیمز میں چیمپیئن رہے۔ کراچی نے کرکٹ، فٹبال، ہاکی اور ٹگ آف وار کے فائنلز میں لاڑکانہ، شہید بینظیرآباد، سکھر اور شہید بینظیرآباد کو ہرایا جبکہ بیڈمنٹن میں لاڑکانہ نے کراچی کو ہرا کر چیمپین شپ اپنے نام کی۔ ایتھلیٹکس بوائز میں کراچی نے 310 پوائنٹس کے ساتھ پہلی اور شہید بینظیرآباد نے 210 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ایتھلیٹکس گرلز میں کراچی نے 270 پوائنٹس کے ساتھ پہلی اور شہید بینظیرآباد نے 240 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ مجموعی طور پر کراچی نے پہلی، شہید بینظیرآباد نے دوسری، حیدرآباد نے تیسری، لاڑکانہ نے چوتھی اور سکھر نے پانچویں پوزیشن حاصل کیں۔سینٹرل کمیٹی کے ساتھ میزبان ریجن حیدرآباد کے ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر عبدالحمید چنڑ، ریجنل فوکل پرسن حیدرآباد عقیل احمد، ریجنل کووآرڈینیٹرز خرم رفیع صدیقی، ظفروحید راجپوت کی نگرانی میں آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران محمد یاسین شیخ، سلیم اقبال، مصباح راحین، بشری عارف، نعیم وحید راجپوت، محمد فیضان شیخ، خلیل الرحمن، احمد نواز، شاہدہ مجیب، سیدہ نسیمہ شاہ، ثروت افزاء،عائشہ رزاق، حیدرآباد و دیگر ریجنز کے ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن و مختلف ضلعی کنوینیرز، عائشہ ارم، جہانگیر علی شیخ، شاہد ولی، عتیق الرحمن، زینب ارباب،عشرت جمال، سید محمد ندیم،سید زوہیب حسن، طارق توفیق، عبدالرحیم راجپوت، رائو غلام مصطفی و دیگر نے بوائز اینڈ گرلز کے فائنل انٹر ریجن مقابلوں کا کامیابی سے انعقاد کیا اور بروقت نتائج پنہچائے۔
پانچویں سندھ کالج گیمز 2023 کے مکمل نتائج کا اعلان
Media Network Pakistan