ڈی جی ایل ڈی اے عامر احمد خان کا اہم فیصلہ

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)ڈی جی ایل ڈی اے عامر احمد خان کا اہم فیصلہ .شہر میں بڑے سرکاری ہسپتالوں کے باہر تجاوزات اور ناجائز پارکنگ کے خلاف آپریشن کرنے کی ہدایات.چیف ٹاؤن پلانر اسدالزامان آپریشنز کے فوکل پرسن ہونگے.پہلے مرحلے میں جنرل ہسپتال ، چلڈرن ہسپتال، جناح ہسپتال، کے باہر سے تجاوزات ہٹائی جائینگی۔ ڈی جی ایل ڈی اے .اگلے مرحلے میں میو ہسپتال، سروسز ہسپتال و دیگر ہسپتالوں کے باہر ایکشن کیا جائے گا۔ ڈی جی عامر احمد خان .ڈی جی ایل ڈی اے نے متعلقہ ڈائریکٹرز کو اس حوالے سے سخت ہدایات بھی جاری کر دیں۔بڑے سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی، داخلی و خارجی راستوں پر مریضوں کے لواحقین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ہسپتالوں کے باہر تجاوزات ہٹانے سے ٹریفک روانی کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ ڈی جی ایل ڈی اے.ڈی جی ایل ڈی اے کی ٹیموں کو ضلعی انتظامیہ و متعلقہ ہسپتال انتظامیہ کی معاونت سے جلد آپریشن کرنے کی ہدایات ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں