گیس بجلی کی قیمتوں میں اضافہ منی بجٹ عوام پر اربوں کا بوجھ ڈالا جارہا ہے،سلیم بریار

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی) ٹیلن گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین سیاسی رہنما چوہدری محمد سلیم بریار،احسن سلیم بریا ر سابق ایم پی اے و مشیر ٹریڈ و انوسٹمنٹ وزیراعلیٰ پنجاب نے گیس کی قیمتوں میں 17سے112فیصد جبکہ بجلی کی قیمت میں لیوی ٹیکس کی مد میں 3.82روپے فی یونٹ او ر بجلی پر مرحلہ وار لیوی ٹیکس میں اضافہ کرکے 7روپے یونٹ تک مزید اضافہ کو منی بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کو 170ارب کے نئے ٹیکس لگانے کی یقین دہانی کروائی ہے اور آئی ایم ایف کی ایما پر عوام پر اربوں روپے کا بوجھ ڈالا جارہا ہے۔احسن سلیم بریار نے کہا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر اس وقت تاریخ کی کم ترین سطح 2.9ارب ڈالر پر ہیں جبکہ حکمران اتحاد اپنے خرچے کم کرنے کی بجائے وسیع ترین کابینہ کا بوجھ بھی عوام پر ٹیکسوں کی صورت میں ڈالا جارہا ہے۔جبکہ جہازی کابینہ میں مسلسل توسیع ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ قرضوں سے ملک چلانے کی پالیسی تباہ کن ثابت ہوگی اور ملک ڈیفالٹ کی طرف چلاجائے گا۔چوہدری محمد سلیم بریا ر نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ایما پر عوامی مفاد کے برعکس فیصلے صنعتی شعبہ کی تباہی کا باعث بنیں گے۔ریونیو حاصل کرنے پر عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ آسان فیصلہ ہے جبکہ حکمران مفت پٹرول،بجلی، سرکاری گاڑیاں،سرکاری رہائش گاہیں استعمال کررہے ہیں اور ان کا بوجھ عوام اٹھا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں