کشمیری200سال سے آزادی کیلئے تڑپ رہے ہیں.شاہداقبال

Media Network Pakistan

لاہور ( ایم این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری شاہد اقبال نےمیڈیانیٹ ورک پاکستان(ایم این پی) سے گفتگو کرتے ہوئے یوم یکجہتی کشمیرپراپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم آج پوری قوم نے دہرایا،مظلوم کشمیری قوم 200 سال سے آزادی کے لیے تڑپ رہی ہے،انگریز نے کشمیری قوم کو گلاب سنگھ کے ہاتھوں فروخت کیا۔ان کا کہنا تھا حکومتوں کے پاس کشمیر کی آزادی کے لیے کوئی منصوبہ نہیں ہے، اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی کشمیرکے حق میں قراردادوں پرسب اندھے گونگے بہرے ہیں۔کشمیریوں کے حق آزادی کیلئے پوری دنیامیں سفارتی کوششیں تیزکرنا ہوںگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں