لاہور(ایم این پی)جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں ماحولیات، غیر قانونی تعمیرات اور ماڈل شاہراہوں سے متعلقہ کیس کی سماعت گزشتہ روز ہوئی جس میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عامر احمد خان پیش ہوئے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے عدالت کی ہدایات کے مطابق کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔
ڈائریکٹر جنرل عامر احمدخا ن نے عدالت کو بتایا کہ ماڈل شاہراہوں پر پارکنگ کا مناسب انتظامات نہ کرنے والوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر ہسپتال سے ایکسپو سنٹر تک اور علامہ اقبال ٹاو ¿ن کو پہلے مرحلے میں ہر لحاظ سے ماڈل بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ معزز عدالت کی ہدایات کے مطابق لاہور کی 9 اہم سڑکوں اور ان کے ملحقہ سڑکوں کو ماڈل بنایا جائے گا۔عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے عامر احمد خان کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آپ کے ان اقدامات کی بدولت ہی پنجاب حکومت کو آپ کے تبادلے سے روکا ہے۔جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ہیٹ ویو اور ماحولیاتی تبدیلی کے لیے پیشگی انتظامات کرنا ہوں گے۔بڑے کاروباری اداروں کو اپنی کارپوریٹ سوشل رسپانس بیلیٹی کے تحت مثبت اقدامات کرنے کی طرف لایا جائے۔ان ماڈل سڑکوں کو روف ٹاپ گارڈننگ اور گرینری کی طرف لایا جائے گا۔ عدالت نے کہا کہ پہلے مرحلے میں کمرشل اداروں اور نئی اپروول پر یہ لاگو کیا جائے۔ ایل ڈی اے کے قوانین میں کارپوریٹ سوشل رسپانسبیلیٹی کو شامل کیا جائے۔ عدالت نے کہا کہ مارکیٹ سے بہترین ماحولیاتی کنسلٹینٹ ہائیر کیے جائیں۔ڈی جی ایل ڈی اے عامر احمدخان نے عدالت کو بتایا کہ ماحولیاتی کنسلٹنٹ کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔جاری ترقیاتی منصوبوں پر ایک کے بدلے پانچ درخت لگائے جائیں گے۔ عدالت نے لاہور پارکنگ کمپنی کے ایم ڈی کو اگلی تاریخ پر طلب کر لیا اورپی ایچ اے، لاہور پارکنگ کمپنی اور تمام ذیلی ادارے کو ایل ڈی اے کی مکمل معاونت کرنے کا حکم دیا
ہیٹ ویو اور ماحولیاتی تبدیلی کے لیے پیشگی انتظامات کرنا ہوں۔جسٹس شاہد کریم
Media Network Pakistan