لاہور(ایم این پی)ایل ڈی اے کے زیر اہتمام پلاٹوں کا شاندار نیلام عام۔ سبزہ زار،جوبلی ٹاﺅن ،تاج پورہ اور ایل ڈی اے ایونیو ون میں واقع13 پلاٹس 10کروڑ38لاکھ 17ہزار828روپے میں نیلام۔نیلام عام میں 6کمرشل اور7رہائشی پلاٹ نیلام کرد یئے گئے۔
پلاٹ نمبر369/7بلاک ایم سبزہ زار(کمرشل)55لاکھ68ہزار700 روپے اورپلاٹ نمبر151 بی، بلاک این سبزہ زار(کمرشل)ایک کروڑ35لاکھ 7ہزار895 روپے میں نیلام۔
پلاٹ نمبر170بی بلاک اے تاج پورہ(کمرشل)18لاکھ45ہزار333 روپے اورپلاٹ نمبر550اے (کارنر)بلاک ڈی تاج پورہ(کمرشل)81لاکھ29ہزارایک سو روپے میں نیلام۔
پلاٹ نمبر550بی بلاک ڈی تاج پورہ (کمرشل)68لاکھ20ہزار800 روپے اورپلاٹ نمبر1639(کارنر)بلاک سی ایل ڈی اے ایونیو ون(کمرشل)ایک کروڑ16لاکھ 15ہزار400روپے میں نیلام۔
پلاٹ نمبر546بلاک سی جوبلی ٹاﺅن(رہائشی )55لاکھ99ہزار 800روپے میں نیلام۔
پلاٹ نمبر655بلاک سی جوبلی ٹاﺅن(رہائشی)60لاکھ 20ہزار روپے اورپلاٹ نمبر281بلاک ڈی جوبلی ٹاﺅن(رہائشی)ایک کروڑ10لاکھ19ہزار900 روپے میں نیلام۔
پلاٹ نمبر374بلاک ڈی جوبلی ٹاﺅن(رہائشی)99لاکھ36ہزار روپے اورپلاٹ نمبر435بلاک ڈی جوبلی ٹاﺅن(رہائشی)ایک کروڑ6لاکھ56ہزار روپے میں نیلام۔
پلاٹ نمبر112بلاک ایف جوبلی ٹاﺅن(رہائشی)80لاکھ50ہزار روپے اورپلاٹ نمبر529بلاک ایف جوبلی ٹاﺅن(رہائشی)81لاکھ 98ہزار 900روپے میں نیلام۔
نیلام عام کی نگرانی آکشن کمیٹی کے ارکان ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہاو¿سنگ)، ڈائریکٹرڈی جی ہیڈکوارٹرز‘ڈائریکٹرز ہاﺅسنگ اور متعلقہ افسران نے کی۔نیلام عام کی شرائط موقع پر پڑھ کر سنائی گئیں۔