Media Network Pakistan
پشاور (ایم این پی) پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں مبینہ خودکش دھماکا، 17 افراد شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا ہوا ہے جس کے باعث 15 پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے، دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسجد میں لوگ نماز ظہر ادا کر رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہوگیا، دھماکے کی شدت بہت زیادہ تھی جس سے مسجد کی چھت منہدم اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے سے مسجد کا ایک حصہ بھی شہید ہوگیا ہے۔