لاہور(ایم این پی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا عبدالنعیم نے کہا ہے کہ سویڈن اور ہالینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف آج جمعۃ المبارک کو ملک گیراحتجاج ہوگا۔ خطبات جمعہ میں عظمت قرآن کے موضوع پر خطابات کیے جائینگے۔ خطبات جمعہ میں مذمتی قراردادیں منظورکرائی جائیگی اور سویڈن اور ہالینڈ کی اس ناپاک حرکت پر بھرپورانداز میں صدائے احتجاج بلند کیا جائیگا۔ مرکز ختم نبوت سے جاری بیان میں علماء نے کہا کہ ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائینگی جن میں مجلس تحفظ ختم نبوت کے عہدیداران، کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شرکت کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ سویڈن اور ہالینڈ میں ہونے والاواقعات پوری ملت اسلامیہ کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے۔ ہالینڈ اور سویڈن نے مسلمانوں کی غیرت ایمانی کو جھنجھوڑا گیا ہے۔ امریکہ، یورپ میں نبی کریم ﷺ اور قرآن پاک کی توہین معمول کے واقعات بن گئے ہیں جنکے کیخلاف دنیا بھر کے مسلمان سراپااحتجاج ہیں۔اوآئی سی، اقوام متحدہ اور مسلم دنیا کے حکمران ان توہین آمیز واقعات کی روک تھام کے لئے فوری طورپر ایکشن لیں اور عالمی سطح پر قانون بنایا جائے تاکہ ایسا کرنے کی کسی کو جرأت نہ ہو۔ علماء نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں توہین رسالت اور توہین قرآن ہرگز برداشت نہیں۔ اسلامی فوبیا کے بڑھتے واقعات کیخلاف مسلمانوں کااحتجاج یہ ایک فطری عمل ہے مسلمانوں کے صبر کاامتحان نہ لیا جائے۔
سویڈن اور ہالینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف جمعۃ المبارک کو ملک گیراحتجاج ہوگا،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت
Media Network Pakistan