سال میں1010مائوں کے لخت جگر اغوا،پولیس ناکام

Media Network Pakistan

لاہور ( مستنصرامین خان/ایم این پی ) اغوا ہونے والے بچوں کو زمین نگل گئی یا آسمان کھا گیا،،پولیس سراغ لگانے میں ناکام۔صوبہ بھر میں گزشتہ 12ماہ میں اغوا ہونے والے 1ہزاردس مائوں کے لخت جگر کہاں گئے پولیس ڈھونڈنہ سکی۔پولیس اعداد شمار کے مطابق لاہور کے206بچے تاحال مقدمات درج ہونے کے باوجود بازیاب نہ کروائے جاسکے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق پنجاب بھر سے3ہزار 143بچے اغوا ہوئے۔اغوا ہونے والے 3ہزار143میں سے2ہزار1سو33برامد کروائے جاسکے۔لاہورسے 1ہزار19بچوں کے اغوا ہونے کےمقدمات درج کروائے گئے۔پولیس لاہور سے اغوا ہونے والوں میں 8سوتیرہ بچے برامد کرواسکی۔دوہزار اکیس میں اغوا ہونے والے 91بچے ابھی تک پولیس کی پہنچ سے دور ہیں۔گزشتہ سال کم عمر بچوں کے اغوا کے واقعات میں 60فیصد اضافہ ہوا۔پولیس دعووں کے باوجود بڑے پیمانے پر معصوم بچے بازیاب نہ کروائے جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں