چند ہفتے پہلے توشہ خانہ ٹاپ ایجنڈا تھا، اب حکومت فراری ہے: فواد چودھری

Media Network Pakistan

اسلام آباد (ایم این پی) رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ چند ہفتے پہلے توشہ خانہ کو ٹاپ ایجنڈا بنانے والی حکومت اب اپنے بیانیے سے فراری ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ آج لاہور ہائی کورٹ میں توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں وفاقی حکومت نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کیا گیا تو خارجہ تعلقات شدید متاثر ہوں گے۔

فواد چودھری نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ حیرت انگیز ہے، صرف چند ہفتے پہلے توشہ خانہ کی گھڑی حکومت کا ٹاپ ایجنڈا تھا، اب اس مؤقف سے فرار اس لیے کہ اپنا کچا چٹھہ کھلے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں