Media Network Pakistan
کراچی(ایم این پی) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد نے نفرت کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کر دیا ہے۔
بلدیاتی انتخابات نتائج کے پر اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ ثابت ہوگیا پی پی سندھ کے شہری و دیہی علاقوں کی واحد بڑی جماعت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کا مشکور ہوں جنہوں نے جیالے امیدوارکو ووٹ دے کر منتخب کیا، پیپلز پارٹی وفاق کی زنجیرہے، کراچی میں پی پی کی جیت پورے ملک کی فتح ہے، تمام سیاسی اکائیوں کا مل کر کام کرنا عوام کی خوش حالی کی وجہ بنےگا۔
چیئرمین بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ عوام نے پیپلزپارٹی امیدوار کو منتخب کر کے سندھ حکومت کی کارکردگی پراعتماد کا اظہارکیا ہے، کراچی اور حیدرآباد نے نفرت کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کر دیا ہے۔