ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کی جانب سے عوامی شنوائی کا انعقاد

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عامر احمد خان کی ہدایت پر ” بند روڈ بابو صابو انٹرچینج سے رنگ روڈ تک سڑک کی بحالی اور گلشن راوی ٹی جنکشن انڈر پاس “پراجیکٹ کی تعمیرکے حوالے سے عوامی شنوائی کا انعقاد ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہرٹاون میں کیاگیا۔ عوامی شنوائی میں پراجیکٹ کے متعلق شہریوں و دیگر سٹیک ہولڈرز کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پرمحکمہ ماحولیات اورایل ڈی اے افسران نے شہریوں کے سوالوں کے جوابا ت بھی دیے۔ چیف انجینئر ٹوایل ڈی اے مظہر حسین خان نے بتایا کہ شہریوں کو درپیش ٹریفک مسائل کے حل اور مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر یہ منصوبہ شروع کیاجارہا ہے۔اس منصوبے سے شہریوں کے قیمتی وقت اور ایندھن کی بچت ہوگی۔ عوامی شنوائی میں ایل ڈی اے افسران ڈائریکٹرانجینئرنگ بلال چغتائی، پراجیکٹ ڈائریکٹر شبیرحسین ،ڈپٹی ڈائریکٹر زاہد ستار، محکمہ ماحولیات کے افسران ،سٹیک ہولڈرزاورعام شہریوں نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں