یو اے ای سے اچھی خبر، 2 ارب ڈالر کا قرض موخر، مزید رقم کی منظوری

Media Network Pakistan

ابوظہبی (ایم این پی) متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر کے قرضے کو موخر اور پاکستان کے لئے ایک ارب ڈالر اضافی قرض کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہبازشریف کی یو اے ای صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور یو اے ای کے برادارانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

صدر یو اے ای نے وزیراعظم شہبازشریف کا ابوظہبی میں خیر مقدم کیا، وزیراعظم نے بردار ملک میں مدعو کرنے پر شیخ محمد بن زید النہیان سے اظہار تشکر کیا۔

ملاقات کے دوران متحدہ عرب امارات کے صدر نے 2 ارب ڈالر کے قرضے کو موخر کر دیا اور 1 ارب ڈالر کا اضافی قرضہ فراہم کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

اس موقع پر تجارت ، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا، اماراتی صدر نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات، یو اے ای میں پاکستان کمیونٹی کے تعاون کو سراہا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں