Media Network Pakistan
لاہور(مستنصرامین خان/ایم این پی)ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے ایک کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی کے کروڑوں روپے برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور کی ہدایت پر ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موہنی روڈ سے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جو حوالہ ہنڈی اور منی ایکسچینج کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھے۔ گرفتار ملزمان میں مسعود اختر، محمد یونس، طارق عزیز، محسن علی اور محمد اشفاق شامل ہیں، جن کی نشاندہی پر گینگ کے سرغنہ عابد نواز اور حامد اقبال کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے 3 کروڑ 82 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے کرنسی نوٹ اورحوالہ ہنڈی سے متعلق رسیدیںبھی برآمد کر لی گئیں۔ ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی