افواج پاکستان کادشمن پاکستان کادوست نہیں ہوسکتا: سلیم ر ضا

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کادشمن پاکستان کادوست نہیں ہوسکتا، اداروں پرتنقیدکرنیوالے اپنے گریبان میں جھانکیں، فوج مادروطن کے استحکام اوردفاع کی ضامن ہے،پاکستان کے محافظ بیداراورشوق شہادت سے سرشار ہیں ، پاک فوج پاکستانیوں کیلئے سرمایہ افتخار ہے۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ مادروطن کادفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنیوالے ہمارے فوجی شہداء 22 کروڑپاکستانیوں کیلئے سرمایہ افتخار ہیں ۔ افواج پاکستان کے کسی دشمن کاوجود پاکستان اورپاکستانیوں کیلئے قابل قبول نہیں،فوجی قیادت کیخلاف سیاسی بونوں کے ہتک آمیز بیانات ناقابل برداشت ہیں۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کے سنجیدہ طبقات کی طرف سے دہشت گردی کیخلاف کامیابیوں پرپاک فوج کے کرداراورجوانوں کی قربانیوں کوسراہاجارہاہے لہٰذا ء تنقید کے تیر برسانے والے مٹھی بھر گمراہ عناصر کو زہرافشانی کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔پاکستان ایک زندہ معجزہ اورحقیقت ہے ،پاک فوج کے ہوتے ہوئے اس پرآنچ نہیں آسکتی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سرگرم بھارتی وظیفہ خوروں اورغداروں کی مددکے باوجود بیس ہزار مودی بھی پاکستان کیخلاف جارحیت کی جسارت نہیں کرسکتے ۔نریندرمودی صرف سیاسی مفادات اور اپنے ہم وطنوں کوبیوقوف بنانے کیلئے ڈینگیں مارتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں