وکلاءبرادری کو رانا انتظار کی کامیابی کا شدت سے انتظار ہے: شوکت ورک

Media Network Pakistan

لاہور (ایم این پی ) ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی ٹرسٹی اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ شہر لاہور کی باشعوروکلاءبرادری کو لاہور بارایسوسی ایشن کی صدارت کیلئے موزوں ترین امیدوار رانا انتظار ایڈووکیٹ کی کامیابی کا شدت سے انتظار ہے۔ وہ لاہور بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں کامیابی کے بعد اپنے وعدے وفا کریں گے۔ راناانتظار ایڈووکیٹ کے حامی وکلاءکاجوش وجذبہ ان کی کامیابی کویقینی بنائے گا ۔ عدلیہ آزادی تحریک کے مختلف مراحل کے دوران رانا انتظار ایڈووکیٹ ہراول دستہ میں نمایاں تھے۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے مزید کہا کہ رانا انتظار ایڈووکیٹ بجاطور پر اپنی وکلاءبرادری کی قیادت کے اہل ہیں۔ وہ قانون کی حکمرانی اور انصاف کی فراوانی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کالے کوٹ کے وقار کی سربلندی رانا انتظار ایڈووکیٹ کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔راناانتظار ایڈووکیٹ کی صورت میںاجلے دامن والے سلجھے قانون دان کووکلاءبرادری کی قیادت ملی تووہ بجاطورپراپنے ساتھیوں کی توقعات پرپورااتریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ رانا انتظار ایڈووکیٹ لاہور کی وکلاءبرادری کے دیرینہ مسائل کا کماحقہ ہو ادراک اور ان کے پائیدار حل کا پختہ ارادہ رکھتے ہیں۔ رانا انتظار ایڈووکیٹ ایک عہد ساز شخصیت ہیں، وہ کسی عہدہ کے محتاج نہیں بلکہ صدارت کے عہدہ کو ان کی ضرورت ہے۔ رانا انتظار ایڈووکیٹ نئے دور میں پرانی اور قابل ِ رشک روایات کے امین ہیں ، ان کی تاریخی برتری کے ساتھ کامیابی سے لاہور بار ایسوسی ایشن میں انتھک خدمت ، دوررس اصلاحات اور قیادت کا نیا دور شروع ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں