لاہور(ایم این پی)صنعتکار رہنماچیئرمین ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن لاہو میاں خرم الیاس نے اماراتی قرض کی واپسی کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہونے اور 25روز کی درآمدات کی ضرورت پوری کرنے کی سطح پر آنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ این بی ڈی کو60کروڑ ڈالر اور دبئی اسلامک بینک کو42کروڑ ڈالرواپس کرنے کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر چار ارب پچا س کروڑ ڈالررہ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیلئے حکومتی برآمدی اہداف کو پورا کیا جائے اور برآمدات میں اضافہ کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں جس کے لیے صنعتی شعبہ کو مراعات،بجلی گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی کے ساتھ اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور ملکی برآمدات میں اضافہ ممکن ہوسکے۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین سہیل اکبر،احسن منیر چاولہ وائس چیئرمین کے ہمراہ صنعتکاروں کے وفد سے
گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں خرم الیا س نے وزیراعظم کی طرف سے برآمدات میں کمی کی وجوہات کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کرنے کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ برآمدی شعبے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے
کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔نئی منڈیوں کی تلاش اور بیرون ملک سفارتخانوں میں تعینات ٹریڈ آفیسرز کو متحرک کیا جائے تاکہ ملکی میں اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوسکے اور ملکی معیشت مضبوط ہونے کے ساتھ حکومت کو مزید قرضوں سے نجات مل سکے
برآمدات میں اضافہ کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں،میاں خرم
Media Network Pakistan