ختم نبوت ﷺکا تحفظ ہمیں اپنی اولادوں اور جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے،مولانا عزیز الرحمن

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ جناب نبی کریم ﷺ کے منصب رسالت و ختم نبوت کا تحفظ ہمیں اپنی اولادوں اور اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے ہم دنیا کی عزت و آبرو قربان کرکے بھی فتنہ قادیانیت کا تعاقب جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ مولانا عبدالنعیم، مولانا عبدالعزیز، مولانا خالد محمود، مولانا محمداسلم، مولانا سعید وقار نے جامع مسجداسلام بادامی باغ لاہور میں دوروزہ ختم نبوت کورس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت بادامی باغ کے اراکین حامد بلوچ، مولانا فرمان اللہ، قاری محمدسالم، قاری محمدسجاد، محمدعمران بھٹی ودیگر عہدیداران اور کارکنان بھی موجود تھے۔ علماء نے مطالبہ کیا کہ چناب نگر میں قادیانی دہشت گردی کا فوری نوٹس لیا جائے اور تحریف قرآن میں ملوث اور ایف آئی آر میں نامزد تمام ملزمان کو گرفتار کر کے قرارواقعی سزا دی جائے۔انہوں نے کہا کہ فتنہ قادیانیت کو پرو موٹ کرنے والے اپنی دنیا اور عاقبت خراب کر رہے ہیں چنا ب نگر میں قادیانی تسلط ختم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، قرآن پاک میں تحریف کے ملزم مبارک قادیانی کو بچانے کے لیے جو عناصر کام کررہے ہیں وہ اسلام اور ملک کے ساتھ دشمنی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اکھنڈبھارت کا نام نہاد الہامی عقیدہ رکھنے والی قادیانی جماعت اب بھی اکھنڈبھارت کے لیے سازشیں کررہی ہے اور یہ سب کچھ امریکی وصہیونی ایجنڈے کے مطابق ہورہاہے۔ علماء نے کہا کہ قوانینِ ناموس رسالت ﷺ اور تحفظ ختم نبوت بہت ہی حساس قوانین ہیں ان قوانین کو نقصان پہنچانے کے لیے جو کوئی بھی جسارت کرنے کی کوشش کرئے گا وہ دنیا اور آخرت دونوں میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کا مجرم ہوگا۔ قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی ریشہ دوانیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ امتناع قادیانیت ایکٹ پر مکمل و مؤثر عمل درآمد کروایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان پر فرض ہے قادیانی آئین پاکستان سے انحراف کرنے والا باغی طبقہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں