جنیوا کانفرنس: پاکستان کیلئے اربوں ڈالر امداد کا اعلان

Media Network Pakistan

جنیوا (ایم این پی) جنیوا میں ہونے والی ریزیلینٹ بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے مختلف ممالک اور مالیاتی اداروں کی جانب سے امداد کے اعلان کا سلسلہ جاری ہے۔

کانفرنس میں سب سے بڑی امداد کا اعلان اسلامی ترقیاتی بینک گروپ کی جانب سے کیا گیا جنہوں کے پاکستان کیلئے 4 ارب 20 کروڑ ڈالر دینے کا کہا ہے، اسلامی ترقیاتی بینک یہ رقم 3 سال میں پاکستان کو فراہم کرے گا، اس کے بعد ورلڈ بینک کی جانب سے 2 ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا گیا۔

کانفرنس میں امریکا کی جانب سے 100 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا گیا، جرمنی پاکستان کو مزید 89 ملین یورو فراہم کرے گا، چین کی طرف سے بھی سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے مزید 10 کروڑ ڈالر گرانٹ دینے کا اعلان کیا گیا ہے، جاپان بھی مزید 77 ملین ڈالرامداد دے گا، یورپی یونین کی جانب سے بھی 93 ملین ڈالر کا اعلان ہوا ہے۔

فرانسیسی صدر نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 10 ملین ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تباہی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو فوری امداد کی ضرورت ہے، عالمی اداروں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں