پنجاب پولیس میں3ہزارنئی بھرتیوں کی منظوری

Media Network Pakistan

لاہور(مستنصرامین خان/ایم این پی)لاہور سمیت صوبے بھر میں کانسٹیبل سے انسپکٹررینک کے عہدے تک افسران واہلکاروں کی بھرتی کے لیے تین ہزارسیٹوں کی منظوری حکومت نے دےدی۔آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو نے اضلاع میں خالی سیٹوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈی آئی جی اسٹیبلیشمنٹ ٹو پنجاب نے لاہور سمیت صوبے بھر کے پولیس افسران نے کومراسلہ بھجوادیا۔کانسٹیبلز کی 2703،ہیڈ کانسٹیبل کی 220،اے ایس آئی کی 44،سب انسپکٹرکی22اور انسپکٹرکی11سیٹیں مختص کی گئی ہیں۔لاہور میں انسپکٹرسے کانسٹیبل تک کی کوئی سیٹ خالی نہیں۔شخوپورہ میں77،ہیڈکانسٹبل 8،اے ایس آئی2،سب انسپکٹراورانسپکٹرکی ایک ایک سیٹ،گوجرانوالہ کانسٹیبل 94،ہیڈکانسٹیبل 9،اسسٹنٹ سب انسپکٹرکی2،سب انسپکٹراور انسپکٹرکی ایک ایک سیٹ،گجرات کانسٹیبل کی182،ہیڈکانسٹیبل کی 18،اے ایس آئی کی 4، سب انسپکٹراورانسپکٹرکی دودو سیٹیں،راولپنڈی
میں کانسٹیبل کی42،ہیڈکانسٹیبل کی 4،اے ایس آئی،سب انسپکٹراورانسپکٹرکی ایک ایک سیٹ،فیصل آباد میں کانسٹیبل کی 147،ہیڈکانسٹیبل کی15،اے ایس آئی کی 3،سب انسپکٹرکی دواورانسپکٹر کی ایک سیٹ،ملتان کانسٹیبل کی 106،ہیڈ کانسٹبل کی11، اے ایس آئی کی دو،سب انسپکٹراورانسپکٹر کی ایک ایک سیٹ،ڈی جی خان کانسٹیبل61،ہیڈکانسٹیبل کی 6،اے ایس آئی،سب انسپکٹراورانسپکٹر کی ایک ایک سیٹ مختض کی گئی ہے،نئی بھرتیاں جلدہی شروع کردی جائیںگی

اپنا تبصرہ بھیجیں