نیدرلینڈ میں سیلاب زدگان کے لئے چیرٹی شو 27 جنوری 2023 کو ہو گا

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)معروف گلوکارہ ریشماں کی بیٹی روبی دل و جان سے سیلاب زدگان کی مدد لئے تیار ہیں ۔وہ اپنی آواز بیچ کر دکھی انسانیت کی خدمت کر نا چا ھتی ھیں انٹر کلچرل پروگریسیو آرگنائزیشن نیدرلینڈ کے چیر مین خواجہ محمد سعید اور کوآرڈینیٹر آغا سید حسین رضا نقوی ان کے جذ بے کے معترف ہیں دونوں رھنما نیدرلینڈ اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں .خواجہ محمد سعید چیر مین انٹر کلچرل پروگریسیو آرگنائزیشن نیدرلینڈ عرصہ دراز سے دونوں ممالک کے درمیان پل کی حیثیت اختیار کیے ہوئے ہیں ان کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارت ثقافت اور مضبوط بھا ئی چارہ ھے وہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے عرصہ 37 سال سے مصروف ھیں
روبی ریشماں دونوں رہنماؤں کے لیے شکر گزار ہیں اور ہمیشہ انٹر کلچرل پروگریسیو آرگنائزیشن نیدرلینڈ کے پلیٹ فارم سے دکھی انسانیت کی خدمت کر نا چاہتی ھیں .روبی ریشماں 27 جنوری 2023 کو نیدرلینڈ میں سیلاب زدگان کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگائیں گی۔اور اس چیرٹی شو سے جو آمدن اکھٹی ہو گی اسے گورنمنٹ پاکستان اور معروف این جی او کے ذریعے سیلاب زدگان تک پہنچا ئیں گی اس فنڈ کو اداروں تک پہنچا نا انٹر کلچرل پروگریسیو آرگنائزیشن نیدرلینڈ کے چیر مین خواجہ محمد سعید اور کوآرڈینیٹر آغا سید حسین رضا نقوی کی زمہ داری ھو گئیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں