Media Network Pakistan
لاہور(ایم این پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے سوشل میڈیا کارکنان نے زمان پارک میں ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان سے پارٹی کے سوشل میڈیا کارکنان نے لاہور میں ملاقات کی، ملاقات میں ملک بھر سے سوشل میڈیا کارکنان نے شرکت کی۔
اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ میں نے کبھی زندگی میں ہار نہیں مانی، انسان کو کسی مقصد کے لئے پیدا کیا گیا ہے، اس مقصد کو پہچانیں اور حاصل کریں۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی حالات تباہی کی طرف جا رہے ہیں، جن کے ہاتھ میں باگ ڈور دی گئی ہے یہ معیشت نہیں سنبھال سکتے۔