حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

Media Network Pakistan

لاہور (ایم این پی) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں یکم سے 15 جنوری تک برقرار رہیں گی۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری بھیجی تھی لیکن وزیراعظم کی ہدایت کےمطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھا جائے گا۔

نیوز کانفرنس میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت 214 روپے 80 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 227.80 روپے فی لٹربرقرار رہے گی، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مٹی کے تیل کی قیمت 8 روپے 76 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی تھی لیکن مٹی کے تیل کی قیمت 171 روپے فی لٹر برقرار رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں