عام انتخابات مارچ یا اپریل 2023 میں ہوں گے: عمران خان کی پیشگوئی

Media Network Pakistan

لاہور (ایم این پی) سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میری پیشگوئی ہے عام انتخابات مارچ یا اپریل 2023 میں ہوں گے، حالیہ دہشتگردی سے نمٹنا حکمرانوں کے بس کی بات نہیں، زرداری، پی ڈی ایم کے پاس ارکان کی منڈی لگانے اور گندی سیاست کےعلاوہ کچھ نہیں۔

سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ق لیگ کے ساتھ اتحاد کر رہے ہیں کیونکہ انہوں نے ساتھ دیا، پرویزالہٰی گروپ ہمارے ساتھ بہتر چل رہا ہے، مجھے ابھی تک ان پر اعتماد ہے، پیر کو قومی اسمبلی اراکین استعفوں کی تصدیق کیلئے جائیں گے، حکومت میں آنے کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اداروں میں اس وقت مفاد پرست لوگ موجود ہیں، عدالت نے ہمیں موقع دے دیا ہے کہ جب مرضی اعتماد کا ووٹ لیں، کسی کو موقع نہیں دوں گا کہ اقتدار کیلئے عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائے، ملک کا سیاسی اور معاشی استحکام نئے الیکشن میں ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آخری ایک سال میں پتہ چلا جنرل (ر) باجوہ احتساب چاہتے ہی نہیں، جنرل (ر) باجوہ سمجھتے رہے پی ٹی آئی کا عروج کم ہو گا لیکن ہوا نہیں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے پاس فنڈنگ کی کوئی رسید نہیں، ہمارے پاس 40 ہزار ڈونرز کا ڈیٹا بیس موجود ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا تھا سب جماعتوں کا اکٹھا کیس چلے، الیکشن کمیشن اسٹیبلشمنٹ سے کنٹرولڈ ہے، جنرل (ر) باجوہ نے زرداری اور مراد علی شاہ سے ڈیل کر رکھی تھی، بلاول بھٹو نے میرے سے زیادہ بیرونی دورے کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں