ایل ڈی اے آفس میں کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی) مسیحی ملازمین کو کرسمس کی مبارک باد دینے کے لئے ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہر ٹاﺅن میں کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے عامرا حمدخان نے مسیحی ملازمین کے ہمراہ کیک کاٹااور مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی ۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے عامرا حمدخان نے کہا کہ کرسمس ڈے امن ،محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔ ملک میں مسیحی برادری نے تمام شعبوں اور ایل ڈی اے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ دنیا بھر میں پاکستان کے سوفٹ امیج کو اجاگر کرنے میں مسیحی برادری کا کردار قابل ستائش ہے۔ پاکستان کے شہری مسیحی برادری کی خدمات کو انتہائی قد ر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی ملازمین کوخصوصی محکمانہ الاﺅنس دیاگیا ہے اور تنخواہ بھی ایڈوانس ادا کی گئی ہے۔ تقریب میںایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہاﺅسنگ صفی اللہ گوندل، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ‘ ڈائریکٹر فنانس اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں