صدر مملکت نے سینیٹ اجلاس بلانے کی حکومتی سمری روک دی

Media Network Pakistan

اسلام آباد(ایم این پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ اجلاس بلانے کی حکومتی سمری روک دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پنجاب کی صورتحال سے نالاں ہیں جس پر صدر مملکت نے حکومتی سمریاں روک دی ہیں۔

وزیراعظم کی ایڈوائس کے ساتھ سینیٹ اجلاس بلانے کی سمری ایوان صدر کو بھیجی گئی تھی، صدر مملکت عارف علوی نے تاحال اجلاس طلب کرنے کی سمری پر دستخط نہیں کئے۔

واضح رہے کہ سمری کے مطابق سینیٹ اجلاس آج دوپہر 2 بجے طلب کیا جانا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں