عمران نیازی اور پرویز الٰہی کا مقابلہ آپس میں ہے: رانا ثناء اللہ

Media Network Pakistan

اسلام آباد (ایم این پی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی اور پرویز الٰہی کا مقابلہ آپس میں ہے۔

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران نیازی اور پرویز الٰہی کا مقابلہ آپس میں ہے، دیکھنا ہے کہ یوٹرن کون لیتا ہے اور سمارٹ ٹرن کون، اتحادیوں نے ایک دوسرے کی قسمت کا فیصلہ لکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کہنے پر جس نے ایف آئی آر درج نہ کی، کیا وہ اسمبلیاں توڑے گا، اسمبلیاں توڑے یا نہ توڑے، ہر صورت میں سیاسی نقصان عمران خان کا ہے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا الیکشن نہیں بلکہ معیشت کا دھڑن تختہ کرنا ہے، عمران خان کو فارن فنڈنگ معیشت کی تباہی اور سیاسی عدم استحکام کے لئے دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں