لاہور(ایم این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ چوروں کا راستہ صارف کرنے کیلئے عمران خان کو دیوار سے لگایا گیا آج ہمارے نہ سیاسی حقوق ہیں نہ معاشی، اہلیان لاہور سے گزارش ہے اپنے سیاسی اور معاشی حقوق کے لئے نکلیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ عوام کی آزادی، سیاسی حقوق اور معیشت پر مسلسل حملے جاری ہیں، موجودہ حکمرانوں سے معیشت نہیں چل رہی، سمجھ نہیں آتی مفتاح اسماعیل کی بات مانیں یا اسحاق ڈار کی، ملک کو الیکشن کی طرف لے جائیں، معیشت اور سیاست بچائیں۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ عوامی مینڈیٹ پر ہمیشہ سمجھوتہ کیا گیا اب ایسا نہیں ہوگا، عمران خان کے جسم کو گولیوں سے چھلنی کیا گیا، جب 30 ڈالر کا ڈسکاؤنٹ مل رہا تھا اس وقت روس سے تیل نہیں لیا، عوام کی منتخب قیادت کو سامنے آنا چاہیے، آج ملک میں صرف این آر او ون اور ٹو رہ گیا ہے۔
حماد اظہر نے کہا کہ ان کا خیال تھا کہ عمران خان کو ہم ختم کردیں گے، آج عمران خان پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، بلاول بھٹو کہتے ہیں روس سے تیل نہیں لینے دینا کیونکہ ان کی کانپیں ٹانگتی ہیں، ظاہر ہے جب آپ عوام سے منتخب نہ ہوئے ہوں تو پھر آپ عوام کے ریلیف کے لئے فیصلے نہیں کرسکتے۔