معاشی ماہرین کے مطابق ہم ٹیکنیکل طور پر ڈیفالٹ کرچکے: حماد اظہر

Media Network Pakistan

اسلام آباد (ایم این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے معاشی ماہرین کے مطابق ہم ٹیکنیکل طور پر ڈیفالٹ کر چکے ہیں۔

حماد اظہر نے کہا کہ ملک کو مزید معاشی عدم استحکام کی طرف نہ لے جایا جائے، معاشی طور پر ملک نازک ترین موڑ پر پہنچ چکا ہے، پہلے ایک وزیر خزانہ آیا وہ اپنی منطق پر چلتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ دوسرا وزیر خزانہ کہتا تھا کہ ڈالر 200 روپے سے نیچے لے آؤں گا لیکن حالت یہ ہے کہ ایل سیز کھولنے کے لیے ڈالر دستیاب نہیں۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ معاشی ماہرین کے مطابق ہم ٹیکنیکل طور پر ڈیفالٹ کرچکے ہیں جب کہ الیکشن کے بغیر معاشی اور سیاسی استحکام نہیں آئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں