توشہ خانہ لوٹنے، گھڑیاں بیچنے والا کشمیر پر سیاست کر رہا ہے، مریم اورنگزیب

Media Network Pakistan

اسلام آباد(ایم این پی) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ توشہ خانہ لوٹنے اور گھڑیاں بیچنے والا کشمیر کے نام پر سیاست کر رہا ہے۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کشمیر بیچنے والا شہباز شریف کو یہ نہ بتائے کہ مسئلہ کشمیر پر کیا کرنا ہے.

اپنے ردِعمل میں وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے عمران خان کے اُکسانے پر حرکت کی، وزیراعظم آزاد کشمیر نے منصب کا خیال کیا نہ ہی مسئلہ کشمیر کی نزاکت کی پرواہ کی، انہیں خیال ہونا چاہئے تھا کہ وہ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو بیٹھ کر بات کرنے کا کہا، وزیراعظم آزاد کشمیر اس جرات کا اظہار اپنے “کشمیر فروش قائد” کے سامنے کرتے؟

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کشمیر فروش کہتا تھا مودی کے دوبارہ منتخب ہونے پر مسئلہ کشمیر حل ہوجائے گا اب قومی مفاد بیچنے والا کشمیر پر سیاست کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں