Media Network Pakistan
اسلام آباد (ایم این پی) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سینٹورس مال کو ڈی سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
سی ڈی اے ذرائع کے مطابق مال کو ڈی سیل کرنے کا فیصلہ تاجروں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیاجبکہ جس حصے میں قوائد کی خلاف ورزیاں کی گئیں ہیں وہ حصہ بدستور سیل رہے گا۔
سی ڈی اے عملے کی جانب سے شاپنگ مال کے پہلے فلور کو ڈی سیل کیا گیا جبکہ نان کنفرمنگ پر پلازے کی بیسمنٹ ڈی سیل رہے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ رات سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول اور فائر سیفٹی کے بتائے گئے اقدامات پر عمل نہ ہونے پرسینٹورس مال کو چاروں اطراف سے خار دار تاریں لگا کر سیل کرکے پولیس کی بھاری نفری مال کے اطراف میں تعینات کردی گئی تھی۔