لاہور(ایم این پی/امجدعلی برکت)خسارے کے شکارواساکے وفاقی وصوبائی ادارےاربوں روپے کے نادہندہ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی اورصوبائی83محکمے1ارب روپے41کروڑ سے زائد کے نادہندہ ہیں۔وفاقی اداروں میں صرف پاکستان ریلویز30کروڑ53لاکھ کے ساتھ سرفہرست ہے۔واپڈا3 کروڑ80لاکھ،محکمہ ایس اینڈجی اے ڈی1کروڑ53لاکھ،پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ3کروڑ45لاکھ ،سول ایوی ایشن1کروڑ57لاکھ۔اسی طرح بورڈآف ریونیو1کروڑ52لاکھ کانادہندہ ہے۔اسٹیٹ بینک13لاکھ57ہزار،وفاقی فنانس ڈیپارٹمنٹ11لاکھ،وفاقی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ 25 لاکھ، لیسکو40ہزار،ایس این جی پی ایل5لاکھ،پولیس ڈیپارٹمنٹ50لاکھ،ایکسائز8لاکھ،ہائوسنگ6لاکھ کانادہندہ ہے۔صوبائی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ10کروڑ28لاکھ،صوبائی محکمہ صحت9کروڑ11لاکھ،صوبائی محمکہ ہائوسنگ8کروڑ36لاکھ ،پی اینڈڈی52لاکھ۔پنجاب پولیس27کروڑ98لاکھ کی نادہندہ ہے،محکمہ ٹرانسپورٹ73لاکھ ،محکمہ وائلڈ لائف10 لاکھ ،محکمہ ایگری کلچر50 لاکھ،سی ڈی جی ایل 15 کروڑ سے زائد جبکہ پی ایچ اے 28کروڑ سے زائدکا نادہندہ۔محکمہ اوقاف1کروڑ88لاکھ،محکمہ انڈسٹریز2کروڑ ،ایم سی ایل3کروڑ،پی اے ایف کمپلیکس5کروڑ50لاکھ۔فشریز3کروڑ سے زائد کا نادہندہ نکلا ہے۔واسا نے نادہندگان کی فہرستیں مرتب کرلیں۔واسا کی نومبر2022تک نادہندگان سرکاری محکموں کی فہرستیں میڈیا نیٹ ورک پاکستان نیوزایجنسی (ایم این پی) نے حاصل کرلی۔
خسارے کے شکارواساکے وفاقی وصوبائی ادارے اربوں روپے کے نادہندہ
Media Network Pakistan